27 اگست 2011 - 19:30

فلسطيني انتظاميہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ خود مختارفلسطيني ملک کي تشکيل کے لئے کوشش روکنے پر تيار ہيں -

ابنا: محمود عباس نے ايک غير معمولي بيان ميں کہا ہے کہ ہم مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور اقوام متحدہ سے رجوع نہ کرنے کے سلسلے ميں عالمي برادري کي جانب سے کسي بھي نئ تجويز کو سننے پر تيار ہيں -محمود عباس نےکہا ہے کہ فلسطين کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا مقصد ، اسرائيل کو الگ تھلگ کرنا اور امريکہ سے تصادم نہيں ہے - فلسطيني انتظاميہ کے سربراہ نے اسي طرح کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے رجوع کے معني ، اسرائيل سے مذاکرات کا خاتمہ بھي نہيں ہيں - محمود عباس نے زور ديا کہ ابھي تک اقوام متحدہ سےرجوع نہ کرنے کے بارے ميں ان کے سامنے کوئي اچھي تجويز پيش نہيں کي گئ ہے -............

/169